عمل صالح سے کیا مراد ہے؟

عمل صالح سے کیا مراد ہے؟

1 Answer

  1. جواب: عمل کے معنی کام کے ہیں اور صالح کا مطلب ہے نیک۔
    اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، رسالت اور آخرت وغیرہ کا زبان سے اقرار اور ان پر دل سے یقین ایمان کہلاتا ہے اور اسلام کی رو سے ایمان کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ کے احکام بجالانے کو عمل صالح کہتے ہیں۔ اس کی تین قسمیں ہیں:

    عبادات:

    عبادات اللہ تعالیٰ کے حضور انتہائی، عاجزی اور محتاجی کے اظہار کا نام عبادت ہے۔اصطلاح شریعت میں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج جیسے احکام کی بجا آوری کو عبادات کہتے ہیں۔

    معاملات:

    معاملات سے مراد انسانوں کے آپس کے حقوق و فرائض ہیں۔

    اخلاق:

    اخلاق سے مراد انسانی سیرت کی وہ خوبیاں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں اور انسان کی شخصیت نکھارتی ہیں۔

    • 0
Leave an answer

Leave an answer