تحریک انجمن پنجاب کے مقاصد

انجمن کے مقاصد میں قدیم علوم کا احیاء، صنعت و تجارت کا فروغ، دیسی زبان کے ذریعے علوم مفیدہ کی اشاعت، علمی ادبی اور معاشرتی و سیاسی مسائل پر بحث و نظر صوبے کے بارسوخ طبقات اور افسران حکومت کا رابطہ، عوام اور انگریز حکومت کے درمیان موجود بدگمانی کو رفع کرنا شامل تھا۔

ان مقاصد کے حصول کے لیے مختلف مقامات پر مدارس، کتب خانے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ رسائل جاری کیے گئے۔ سماجی اور تہذیبی، اخلاقی، انتظامی اور ادبی موضوعات پر تبادلہ خیال کے لیے جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔