Back to: Urdu Zaban o Qawaid Notes
الف ممدوہ:
جس الف کو کھینچ کر پڑھا جائے اور اس پر علامت مد”ۤ” موجود ہو۔ آج، آرام، آب، آپ، آہستہ۔ وغیرہ
الف مقصورہ:
وہ الف جو کھینچ کر نہ پڑھی جائے۔ اب، ادب، اردو، انسان۔ وغیرہ
واؤ معروف:
وہ ”و“ جسے خوب کھل کر پڑھا جائے۔ جیسے دُور، حضور، نور، قصور۔ وغیرہ
واؤ مجہول:
وہ ”و“ جسے خوب کھل کر نہ پڑھا جائے۔ زور، چور، مور، شور ۔وغیرہ
واؤ معدولہ:
وہ ”و“جو لکھی جائے پر پڑھنے میں نہ آئے۔ خوش، خود، خواہش، خواب۔ وغیرہ
ہائے مختفی:
وہ "ہ” جو کھل کر نہ پڑھی جائے۔ جیسے رستہ، مستانہ، پیالہ، خستہ، فرشتہ۔ وغیرہ
ہائے ملفوظی:
وہ "ہ” جو کھل کر پڑھی جائے۔ جیسے گواہ، راہ، بیاہ، گناہ۔ وغیرہ
یائے معروف:
وہ "ی” جو کھل کر پڑھی جائے۔ جیسے عزیز، شریف، مریض، امیر، شریک۔ وغیرہ
یائے مجہول:
وہ "ی” جو کھل کر نہ پڑھی جائے۔ جیسے فریب، سیب، دیر، بھید، نیک۔ وغیرہ