Back to: الف سے شروع ہونے والی نعتیں
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی ﷺ نے کر دیا میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا |
ذکر سرکار کی ہیں بڑی برکتیں مل گئیں راحتیں عظمتیں رفعتیں میں گنگار تھا بے عمل تھا مگر مصطفیﷺ نے مجھے جنتی کر دیا |
لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبیﷺ کی عطا دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے اپنے محبوب کا امتی کردیا |
جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی حاضری مل گئی جس کو دربار کی کوئی صدیق فاروق عثمان ہوا اور کسی کو نبیﷺ نے علی کر دیا |
جو در مصطفی کے گدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے ایسی چشم کرم کی ہے سرکار نے دونوں عالم میں ان کو غنی کردیا |
کوئی مایوس لوٹا نہ دربار سے جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے صدقے جاوں نیازی میں لج پال کے ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا |
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبیﷺ کر دیا میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا |