اللہ نے پہنچایا سرکارﷺ کے قدموں میں کیا کیا نہ سکوں پایا سرکارﷺ کے قدموں میں |
دل کا تھا عجب عالم ان کے در اقدس پر سر پر تھا عجب سایہ سرکارﷺ کے قدموں میں |
وہ رب محمدﷺ کا تھا خاص کرم جس نے عالم نیا دیکھلایا سرکارﷺ کے قدموں میں |
جب سامنے جالی کے اشکوں کی سلامی دی سو شکر بجا لایا سرکارﷺ کے قدموں میں |
تارا تھا کہ جگنو تھا گوہر تھا کہ برگ گل جو اشک کہ لہرایا سرکارﷺ کے قدموں میں |
سانسوں کا تموج بھی اک بار لگا مجھ کو وہ مرحلہ بھی آیا سرکارﷺ کے قدموں میں |
وہ اپنے گناہوں کا احساس تھا بس تائب جس نے مجھے تڑپایا سرکارﷺ کے قدموں میں |