Back to: الف سے شروع ہونے والی نعتیں
ان کی دہلیز پہ بیٹھوں یہ مرا دل چاہے قلب و جاں اُن پہ لٹا دوں یہ مرا دل چاہہ |
عکس ہو گنبدِ خضرا کا مری آنکھوں میں بندآنکھوں سےبھی دیکھوں یہ مرادل چاہے |
گنبدِ سبز کے نظروں سے سدا بوسے لوں روح میں اپنی بسالوں یہ مرا دل چاہے |
دور سے آئیں نظرجب بھی حرم کے مینار آنکھ سے من میں اتاروں یہ مرا دل چاہے |
باریابی کا مجھے اذن دے میرے أقا حال آ کر میں سناؤں یہ مرا دل چاہے |
مری تقدیر میں لکھ دے مرے آقاﷺ طیبہ حسرتیں ساری نکالوں یہ مرا دل چاہے |
بیٹھ کر روضۂ انورکے حسیں چھاؤں میں اپنی ہستی کو اجالوں یہ مرا دل چاہے |
جس جگہ بھی شہِ والا نے قدم رکھے ہیں ہر جگہ دیکھنے جاؤں یہ مرا دل چاہے |
وقتِ رخصت ہیں رواں اشک بہت زینب کے سنگِ در چوم کے آؤں یہ مرا دل چاہے |