Back to: Urdu Zaban o Qawaid Notes
بناوٹ کے لحاظ سے متعدی مصادر کی 3 اقسام یہ ہیں۔
متعدّی الاصل:
ایسے مصادر جو اصل میں متعدّی ہی وضع کیے گئے ہوں۔ مثلاً لکھنا۔ پڑھنا۔ کھانا۔ پینا۔ وغیرہ (انہیں متعدّی بنفسہٖ بھی کیا جاتا ہے)
مصدر متعدی بالواسطہ(مصدر لازم سے مصدر متعدی ):
مصدر لازم سےبنائے گئے مصدر متعدی کو مصدر متعدی بالواسطہ کہتے ہیں۔ مثلاً سننا سے سنانا۔ ڈرنا سے ڈرانا۔ رکنا سے روکنا۔ جاگنا سے جگانا۔ رونا سے رلانا۔ جلنا سے جلانا۔ وغیرہ۔
متعدّی المتعدّی:
جو مصدر متعدی سے متعدی بنائے جائیں، انہیں مصدر متعدی المتعدی کیا جاتا ہے۔ جیسے۔ لکھنا سے لکھانا۔ پڑھنا سے پڑھانا ۔ دیکھنا سے دکھانا وغیرہ۔