Back to: ب سے شروع ہونے والی نعتیں
بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ آ دِل میں تُجھے رکھ لُوں اے جلوہ جَانَانَہ |
کِیوں آنکھ مِلائی تِھی کیوں آگ لگائی تِھی اب رُخ کو چُھپا بیٹھے کر کے مُجھے دِیوانہ |
اِتنا تو کرم کرنا اے چِشمِ کریمانہ جب جان لبوں پر ہو تُم سامنے آ جانا |
اب موت کی سختِی تو برداشت نہیں ہوتِی تُم سامنے آ بیٹھو دم نِکلے گا آسانہ |
دُنیا میں مُجھے اپنا جو تُم نے بنایا ہے محشر میں بِھِی کہہ دینا یہ ہے مرا دیوانہ |
جاناں تُجھے مِلنے کی تدبِیر یہ سوچِی ہے ہم دِل میں بنا لیں گے چھوٹا سا صنم خانہ |
میں ہوش حواس اپنے اِس بات پہ کھو بیٹھا تُو نے جو کہا ہنس کے یہ ہے میرا دیوانہ |
پینے کو تو پِی لُوں گا پر عَرض ذرّا سی ہے اجمیر کا ساقِی ہو بغداد کا میخانہ |
کیا لُطف ہو محشر میں شِکوے میں کیے جاوں وہ ہنس کے یہ فرمائیں دیوانہ ہے دیوانہ |
جِی چاہتا ہے تحفے میں بھِیجُوں اُنہیں آنکھیں درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانَہ |
بیدمؔ میری قِسمت میں سجدے ہیں اُسِی دّر کے چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے گا سنگِ درِّ جَانَانَہ |
بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ آ دِل میں تُجھے رکھ لُوں اے جلوہ جَانَانَہ |