تاج والوں کےسروں پر پائے اَقدس آپﷺ کے میں بھی چوموں گا پغمبر پائے اَقدس آپﷺ کے |
آپﷺ کے قدموں کے نیچے نرم پتھر ہو گئے کیا کہوں اللہ اکبر پائے اَقدس آپﷺ کے |
اس لیے مکہ مدینہ بن گئے دونوں حرم آگئے جب بندہ پرور پائے اَقدس آپﷺ کے |
خاکِ پائے مصطفٰےﷺ کی کھائ قرآں نے قسم طَیّبُُ و طَاہِر مُنوّر پائے اَقدس آپﷺ کے |
میری قسمت بھی کُھلے گی میرے گھر بھی آئیں گے دیکھوں گا میں زندگی بھر پائے اَقدس آپﷺ کے |
حشر تک مِٹتا نہیں ہے مِٹ گیا جو آپﷺ پر اے اُجاگر تھام مِٹ کر پائے اَقدس آپﷺ کے |