Back to: ت سے شروع ہونے والی نعتیں
تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ بر آئیں میرے دل کے بھِی ارمان یا رسولﷺ |
کیوں دل سے میں فدا نہ کروں جان یا رسولﷺ رہتے ہیں اس میں آپ کے ارمان یا رسولﷺ |
کشتہ ہوں روئے پاک کا نکلوں جو قبر سے جاری میری زباں پہ ہو قرآن یا رسولﷺ |
دنیا سے اور کچھ نہیں مطلوب ہے مجھے لے جاوں اپنے ساتھ میں ایمان یا رسولﷺ |
اس شوق میں کہ آپ کے دامن سے جا ملے میں چاک کر رہا ہوں گریباں یا رسولﷺ |
کافی ہے یہ وسیلہ شفاعت کے واسطے عاصی تو مگر ہوں پشیمان یا رسولﷺ |
مشکل کشا ہیں آپ امیر آپ کا غلام اب اس کی مشکلیں بھی ہوں آسان یا رسولﷺ |