Back to: ت سے شروع ہونے والی نعتیں
تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے جسے دیکھنی ہو جنت وہ مدینہ دیکھ آئے |
نہ یہ بات شان سے ہے نہ یہ بات مال و زر کی وہی جاتا ہے مدینے آقا ﷺجسے بلائیں |
کیسے وہاں کے دن ہیں کیسی وہاں کی راتیں انہیں پوچھ لو نبیﷺ کا جو مدینہ دیکھ آئے |
جو مدینے لمحے گزرے جو مدینے دن گزارے وہی لمحے زندگی ہیں وہی میرے کام آئے |
طیبہ کو جانے والے تجھے دیتا ہوں دعائیں در مصطفی ﷺپے جا کے تو جہاں کو بھول جائے |
روضے کے سامنے میں یہ دعائیں مانگتا تھا میری جاں نکل تو جائے یہ سما بدل نہ جائے |
لو چلا ہوں میں لحد میں میرے مصطفی ﷺسے کہ دو کہ ہوا تیری گلی کی مجھے چھوڑنے کو آئے |
وہ ظہوریؔ یار میرا وہی غم گسار میرا میری قبر پر جو آئے نعت نبیﷺ سنائے |