Back to: ج سے شروع ہونے والی نعتیں
جب سے ان کی گلی کا گدا ہو گیا حق تعالیٰ سے میں آشنا ہو گیا |
میں کہاں اور ان کی گدائ کہاں کرم کیسا یہ رب علئ ہو گیا |
انکے نوری نگر میں میرا دخلہ یا الہئ یہ کیا معجزہ ہو گیا |
سبز گنبد کہاں مجھ سا عاصی کہاں عقل حیران ہے کیا ماجرہ ہو گیا |
رشک کرنے لگے مجھ پر حور و ملک میں تھا کیا اب یارو کیا ہو گیا |
ان کی چھوکٹ کہاں اور میری جبیں مجھ سے سر زد یہ گناہ ہو گیا |
نوری جلووں کی تابانیوں میں کہیں میں تو سارے کا سارا فناہ ہو گیا |
ذات میری نہ میرا کوئ نام ہے میں عکس تھا اصل میں بقا ہو گیا |