جنت میں لے جاے گی چاہت رسولﷺ کی

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسولؐ کی
جنت میں لے کے جائے گی چاہت رسولؐﷺ کی
چلتا ہوں میں بھی قافلے والو رکو ذرا
ملنے دو بس مجھے بھی اجازت رسولؐﷺ کی
سرکار نے بلا کے مدینہ دکھا دیا
ہوگی مجھے نصیب شفاعت رسولؐﷺ کی
یارب دکھا دے آج کی شب جلوہء حبیب
اک بار تو عطا ہو زیارت رسولؐﷺ کی
جس وقت نکیرین میری قبر میں آئیں
اس وقت میرے لب پہ ہو مدحت رسولؐﷺ کی
تڑپا کے ان کے قدموں میں مجھ کو گرا دے شوق
جس وقت ہو لحد میں زیارت رسولؐﷺ کی
تو ہے غلام ان کا عبیدؔ رضا تیرے
محشر میں ہو گی ساتھ حمایت رسولؐﷺ کی​