Back to: ج سے شروع ہونے والی نعتیں
جوہو چکا ہے جو ہو گا حضور جانتے ہیں تیری عطا سے خدا یا حضور جانتے ہیں |
خدا کو دیکھا نہیں اور ایک مان لیا کہ جانتے تھے صحابہ حضور جانتے ہیں |
خبر بھی ہے کہ خبر سب کی ہے اُنہیں کب سے کہ جب نہ اب تھا نہ کب تھا حضور جانتے ہیں |
کہ اُنکے ہا تھ میں کیا کیا تجھے خبر نہ مجھے خدا نے کتنا نوازا حضور جانتے ہیں |
وہ مومنوں کی تو جانوں سے بھی قریب ہوئے کہاں سے کس نے پکارا حضور جانتے ہیں |
اسی لئےتو سُلایا ہے اپنے پہلوُ میں کہ یارِغیر کا رُتبہ حضور جانتے ہیں |
عمر نے تن سے جدا کر دیا تھا سر جس کا وہ اپنا ہے کے پرایا حضور جانتے ہیں |
نبیؐ کا فیصلہ نہ مان کر وہ جاں سے گیا مزاج عمر کا ہے کیسا حضور جانتے ہیں |
وہ ہی ہے پیکرِ شرم و حیاء و ذاُلنوُرین مقام اُنکی حیاء کا حضور جانتے ہیں |
ہیں جس کے مولا حضور اُس کے ہیں علی مولا ابو طراب کا رتبہ حضور جانتے ہیں |
یہ خود شہید ہیں بیتے نواسے پوتے شہید علی کی شانِ یگانہ حضور جانتے ہیں |
میں اُنکی بات کروں یہ نہیں میری اوقات کہ شانِ فاطمہ زہرہ حضور جانتے ہیں |
جناں میں کون ہیں سردار نوجوانوں کے حسن ،حسین کے نانا حضور جانتے ہیں |
ملائکہ نے کیا یوں تو سجدہ آدم کو در اصل کس کو تھا سجدہ حضور جانتے ہیں |
ملے تھے راہ میں ۹بار کس لئے موسیٰ یہ دیدِ حق کا بہانہ حضور جانتے ہیں |
میں چپ کھڑا ہوں مواجے پے سر جھکائے ہوئے سناؤں کیسے فسانہ حضور جانتے ہیں |
چھپا رہے ہیں لگاتا ر میرے عیبوں کو میں کس قدر ہوں کمینہ حضور جانتے ہیں |
خدا ہی جانے عبید اُنکو ہے پتہ کیا کیا ہمیں پتہ ہے بس اتنا حضور جانتے ہیں |