Sign Up

Sign In

Forgot Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

You must login to ask question.

ہماری ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔

Ask A Question

جو ہو چکا ہے جو ہو گا حضور جانتے ہیں

جوہو چکا ہے جو ہو گا حضور جانتے ہیں
تیری عطا سے خدا یا حضور جانتے ہیں
خدا کو دیکھا نہیں اور ایک مان لیا
کہ جانتے تھے صحابہ حضور جانتے ہیں
خبر بھی ہے کہ خبر سب کی ہے اُنہیں کب سے
کہ جب نہ اب تھا نہ کب تھا حضور جانتے ہیں
کہ اُنکے ہا تھ میں کیا کیا تجھے خبر نہ مجھے
خدا نے کتنا نوازا حضور جانتے ہیں
وہ مومنوں کی تو جانوں سے بھی قریب ہوئے
کہاں سے کس نے پکارا حضور جانتے ہیں
اسی لئےتو سُلایا ہے اپنے پہلوُ میں
کہ یارِغیر کا رُتبہ حضور جانتے ہیں
عمر نے تن سے جدا کر دیا تھا سر جس کا
وہ اپنا ہے کے پرایا حضور جانتے ہیں
نبیؐ کا فیصلہ نہ مان کر وہ جاں سے گیا
مزاج عمر کا ہے کیسا حضور جانتے ہیں
وہ ہی ہے پیکرِ شرم و حیاء و ذاُلنوُرین
مقام اُنکی حیاء کا حضور جانتے ہیں
ہیں جس کے مولا حضور اُس کے ہیں علی مولا
ابو طراب کا رتبہ حضور جانتے ہیں
یہ خود شہید ہیں بیتے نواسے پوتے شہید
علی کی شانِ یگانہ حضور جانتے ہیں
میں اُنکی بات کروں یہ نہیں میری اوقات
کہ شانِ فاطمہ زہرہ حضور جانتے ہیں
جناں میں کون ہیں سردار نوجوانوں کے
حسن ،حسین کے نانا حضور جانتے ہیں
ملائکہ نے کیا یوں تو سجدہ آدم کو
در اصل کس کو تھا سجدہ حضور جانتے ہیں
ملے تھے راہ میں ۹بار کس لئے موسیٰ
یہ دیدِ حق کا بہانہ حضور جانتے ہیں
میں چپ کھڑا ہوں مواجے پے سر جھکائے ہوئے
سناؤں کیسے فسانہ حضور جانتے ہیں
چھپا رہے ہیں لگاتا ر میرے عیبوں کو
میں کس قدر ہوں کمینہ حضور جانتے ہیں
خدا ہی جانے عبید اُنکو ہے پتہ کیا کیا
ہمیں پتہ ہے بس اتنا حضور جانتے ہیں