Back to: ح سے شروع ہونے والی نعتیں
حدودِ طائر سدرہ، حضور جانتے ہیں کہاں ہے عرشِ معلّی، حضور جانتے ہیں |
ہر ایک حرفِ تمنّا، حضور جانتے ہیں تمام حال دلوں کا، حضور جانتے ہیں |
خدا نے اس لئے قاسم انھیں بنایا ہے کہ بانٹنے کا قرینہ حضورﷺ جانتے ہیں |
انھیں خبر ہے کہیں سے پڑھو درود ان پر تمام دہر کا نقشہ، حضور جانتے ہیں |
بروزِ حشر شفاعت کریں گے چُن چُن کر ہر اک غلام کا چہرہ، حضور جانتے ہیں |
بروزِ حشر شفاعت کریں گے وہ لیکن اگر ہوا یہ عقیدہ، حضور جانتے ہیں |
پہنچ کے سدرہ پر روح الامین کہنے لگے یہاں سے آگے کا رستہ، حضور جانتے ہیں |
میں مانگتا ہوں انھی سے، انھی سے مانگتا ہوں حضور پر بھروسہ، حضور جانتے ہیں |
سکھائی بات یہ سرور ہمیں صحابہ نے کہ جانتا ہے خدا یا، حضور جانتے ہیں |
کہیں گے خلد میں سرور، نبی کے دیوانے ذرا وہ نعت سنانا، حضور جانتے ہیں |