Back to: ح سے شروع ہونے والی نعتیں
حضورﷺ مری تو ساری بہار آپ سے ہے میں بے قرار تھا میرا قرار آپﷺ سے ہے |
میری تو ہستی ہی کیا ہے میرے غریب نواز جو مل رہا ہے مجھے سارا پیار آپﷺ سے ہے |
کہاں وہ ارضِ مدینہ کہاں میری ہستی یہ حاضری کا سبب بار بار آپﷺ سے ہے |
سیاہ کار ہوں آقاﷺ بڑی ندامت ہے قسم خدا کی یہ میرا وقار آپﷺ سے ہے |
محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے سنہری جالیوں میں یارِ غار آپﷺ سے ہے |
حضورﷺ آپ کی یادوں میں اشکِ رحمت ہے یہ میری آنکھ ضیاء اشک بار آپﷺ سے ہے |