Back to: خ سے شروع ہونے والی نعتیں
خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا آپ آیئں تو میرے گھر میں اجالا ہوگا |
حشر میں ہوگا وہ سرکار کے جھنڈے کے تلے میرے سرکار کا جو چاہنے والا ہوگا |
عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میں بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا |
جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو اس وسیلے سے کرم اور دوبالا ہوگا |
عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میں بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا+ |
جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو اس وسیلے سے کرم اور دوبالا ہوگا |
صلہ نعت نبی پائے گا جس دن خالد وہ کرم دیکھنا تم دیکھنے والا ہوگا |
خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا آپ آیئں تو میرے گھر میں اجالا ہوگا |