Sign Up

Sign In

Forgot Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

You must login to ask question.

ہماری ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔

Ask A Question

درنبی ﷺ پر یہ عمر بیتے ہو ہم پہ لطفِ دوام ایسا

درنبی ﷺ پر یہ عمر بیتے ہو ہم پہ لطفِ دوام ایسا
مدینے والے کہیں مقامی ہو اُن کے در پر قیام ایسا
یہ رفعتِ زکرِ مصطفیٰ ﷺ ہے نہیں کسی کا مقام ایسا
جو بعد زکرِ خدا ہے افضل ہے زکرِ خیرالانام ایسا
جو غمزدوں کو گلے لگا لے بروں کو دامن ميں جو چھپا لے
ہے دوسرا کون اِس جہاں میں سوائے خیرالانام ایسا
بلال تجھ پر نثار جاؤں کے خود نبی ﷺ نے تجھے خریدا
نصیب ہو تو نصیب ایسا غلام ہو غلام ایسا
مجھی کو دیکھو وہ بےطلب ہی نوازتے جا رہے ہیں پیہم
نہ میرا کوئی عمل ہے ایسا ، نہ میرا کوئی ہے کام ایسا
لبوں پہ نام ِ نبیﷺ جب آیا، گُریزپا حادثوں کو پایا
جو ٹال دیتا ہے مُشکلوں کو میرے نبیﷺ کا ہے نام ایسا
نماز اقصٰی میں جب پڑھائی تو انبیاء اور رُسُل یہ بولے
نماز ہو تو نماز ایسی امام ہو تو امام ایسا
ہیں جتنے عقل و خِرَد کے دعوے ، کب اُن کی گرد ِ سفر کو پہنچے؟
کوئی بھی اب تک سمجھ نہ پایا ، ہے مصطفیٰﷺ کا مقام ایسا
میں خالد اپنے نبی ﷺ پہ قربان ہے جن کا خُلقِ غظیم قرآں
ہے روشنی جس کی دو جہاں میں کہیں ہے ماہِ تمام ایسا