Back to: د سے شروع ہونے والی نعتیں
درنبی ﷺ پر یہ عمر بیتے ہو ہم پہ لطفِ دوام ایسا مدینے والے کہیں مقامی ہو اُن کے در پر قیام ایسا |
یہ رفعتِ زکرِ مصطفیٰ ﷺ ہے نہیں کسی کا مقام ایسا جو بعد زکرِ خدا ہے افضل ہے زکرِ خیرالانام ایسا |
جو غمزدوں کو گلے لگا لے بروں کو دامن ميں جو چھپا لے ہے دوسرا کون اِس جہاں میں سوائے خیرالانام ایسا |
بلال تجھ پر نثار جاؤں کے خود نبی ﷺ نے تجھے خریدا نصیب ہو تو نصیب ایسا غلام ہو غلام ایسا |
مجھی کو دیکھو وہ بےطلب ہی نوازتے جا رہے ہیں پیہم نہ میرا کوئی عمل ہے ایسا ، نہ میرا کوئی ہے کام ایسا |
لبوں پہ نام ِ نبیﷺ جب آیا، گُریزپا حادثوں کو پایا جو ٹال دیتا ہے مُشکلوں کو میرے نبیﷺ کا ہے نام ایسا |
نماز اقصٰی میں جب پڑھائی تو انبیاء اور رُسُل یہ بولے نماز ہو تو نماز ایسی امام ہو تو امام ایسا |
ہیں جتنے عقل و خِرَد کے دعوے ، کب اُن کی گرد ِ سفر کو پہنچے؟ کوئی بھی اب تک سمجھ نہ پایا ، ہے مصطفیٰﷺ کا مقام ایسا |
میں خالد اپنے نبی ﷺ پہ قربان ہے جن کا خُلقِ غظیم قرآں ہے روشنی جس کی دو جہاں میں کہیں ہے ماہِ تمام ایسا |