دل و جان تجھ پر فدا غوث اعظم میرے رہبر و رہنما غوث اعظم |
سراپا کرم کی گھٹا غوث اعظم محمد کے گھر کی ضیا غوث اعظم |
علی، فاطمہ اور حسین و حسن کا جہاں میں تو ہے دلربا غوث اعظم |
تیرا فیض جاری یہاں روز شب ہے نہیں بند راہ عطا غوث اعظم |
مصیبت کے ماروں کا تو آسرا ہے غریبوں کے دکھ کی دوا غوث اعظم |
ملی دین و دنیا کی دولت تجھی سے سبھی کا ہے تو پیشوا غوث اعظم |
سر بزم یہ تیری شان ﷲ ﷲ کریں تجھ پہ رشک اولیا غوث اعظم |
مجھے بھیک کچھ تو پئے فاطمہ دے میں ہوں تیرے در کا گدا غوث اعظم |
ہوئے جس سے ظاہر ہیں وحدت کے جلوے ہے وہ پر تو مصطفیٰ غوث اعظم |
اٹھاؤں نہ سجدوں سے اپنی جبیں کو ملے گر ترا نقش پا غوث اعظم |
حوادث کے ہاتھوں نہ ڈوبے سفینہ مدد کو ذرا میری آ غوث اعظم |
بڑھے ہاتھ رومی کا تیری طرف ہی اسے اپنا منگتا بنا غوث اعظم |