دوجہاں میں دھوم ہے ہر جاں تمہاری یارسولﷺ

دوجہاں میں دھوم ہے ہر جاں تمہاری یارسولﷺ
آپ کی ہے منتظر قسمت ہماری یارسولﷺ
فرش کس کا آپ کا ہے عرش کس کا آپ کا
آپ ہی کے دم سے یہ رونق ہے ساری یا رسولﷺ
آپ ہی کے ہاتھ میں ہے آپ ہی اب کیجئے
اپنے حاجت مند کی حاجت براری یارسولﷺ
خواب میں ہی کیجیے بیدار قسمت کو میری
رحم کے قابل ہے میری دل فگاری یا رسولﷺ
یا رسولﷲﷺ دہائی ہے دہائی آپ کی
دیکھ لوں اب شکلِ نوری پیاری پیاری یا رسولﷺ
اپنے در پر اپنے منگتا کو بلا لیجئے حضور
در بدر پھرتا رہے کب تک بھیکاری یارسولﷺ
میرے سر پر پنجئہ دست کرم رکھ دیجیۓ
نہرِ رحمت کی ہوئی تھی جن سے جاری یا رسولﷺ
آپ کے در پر ہیں حاضر مثلِ سید بے شمار
ترکی و رومی و ہندی و بخاری یا رسولﷺ