Back to: ر سے شروع ہونے والی نعتیں
راتیں بھی مدینے کی باتیں بھی مدینے کی جینے مین یہ جینا ھے کیا بات ھے جینے کی |
عرصہ ھوا طیبہ کی گلیوں سے وہ ﷺ گزرے ہیں اس وقت بھی گلیوں میں خوشبو ہے پسینے کی |
وہ ﷺ اپنی نگاہوں سے دیوانہ بناتے ہیں مستانہ بناتے ہیں زحمت ہی نہیں دیتے میخار کو پینے کی |
تعریف کے لائق جب الفاظ نہیں ملتے تعریف کرے کوئی کس طرح مدینے کی |
یہ زخم ہے طیبہ کا یہ سب کو نہیں ملتا کوشش نہ کرے کوئی اس زخم کو سینے کی |