Back to: ر سے شروع ہونے والی نعتیں
رحمتِ حق ہے جلوہ فگن طیبہ کے بازاروں میں مہک رچی ہے جنت کی اسکے پاک نظاروں میں |
جن کا ہر دم یاد میں تیری کھویا کھویا گزرے ہے مجھے بھی آقا شامل کر لو دید کے ان بیماروں میں |
چاند کی چاندی دن کا اجالا صلیِ علیٰ کا صدقہ ہے نورِ محؐمد کی ہی ضیاء ہے عرشِ بریں کے تاروں میں |
شانِ محؐمد شانِ خدا ہے آپکی مانند کون ہوا ہے سب سے بر تر سب سے اعلیٰ قدرت کے شاہکاروں میں |
انکی عظمت انکی شوکت کون بتائے کیسے بتائے انکے خادم انکے درباں رب کے خاص پیاروں میں |
محبؔوب کمینہ کیونکر آقا تیری نظر سے گزرے گا غوث قطب ابدال ولی سب طیبہ کے مے خواروں میں |