Back to: ز سے شروع ہونے والی نعتیں
زمین وآسماں کون و مکاں میں Possible ہی نہیں میرے سرکار سا دونوں جہاں میں Possible ہی نہیں |
خدا نے نور سے اپنے سجایا ہے انھیں دیکھو کوئی ایسا بشر کون و مکاں میں Possible ہی نہیں |
میرے سرکار کی پشت مبارک پر جو اترا ہے نشاں ایسا نبوت کے نشاں میں Possible ہی نہیں |
جو رونق آپ کے آنے سے آئی ہے زمانے میں وہ رونق آپ سے پہلے جہاں میں Possible ہی نہیں |
ابوبکر و عمر عثماں علی آقا کو پیارے ہیں مثال ان چار یاروں کی جہاں میں Possible ہی نہیں |
ولایت کے شہنشاہ تو جناب غوث اعظم ہیں بنا ان کے ولی ہونا جہاں میں Possible ہی نہیں |
ہوئے ہیں دین پر دیکھو فدا جیسے علی اکبر یہ ہمت آج کل کے نوجواں میں Possible ہی نہیں |
ولایت کے شہنشاہ تو جناب غوث اعظم ہیں بنا ان کے ولی ہونا جہاں میں Possible ہی نہیں |
جنید قاسمی ساجد یہ سب مولا کا کرنا ہے کہاں ان کی ثنا خوانی کہاں میں possible ہی نہیں |