Back to: ز سے شروع ہونے والی نعتیں
زہے عزت و اعتلائے محمدﷺ کہ ہے عرش حق زیر پائے محمدﷺ |
مکاں عرش ان کا فلک فرش ان کا ملک خادمان سرائے محمد ﷺ |
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم خدا چاہتا ہے رضائے محمدﷺ |
عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر خدائے محمد برائے محمد ﷺ |
محمد برائے جناب الٰہی جناب الٰہی برائے محمدﷺ |
بسی عطر محبوبی کبریا سے عبائے محمد قبائے محمد ﷺ |
بہم عہد باندھے ہیں وصل ابد کا رضائے خدا اور رضائے محمدﷺ |
بسی عطر محبوبی کبریا سے عبائے محمد قبائے محمد ﷺ |
عصائے کلیم اژدہائے غضب تھا گروں کا سہارا عصائے محمدﷺ |
میں قربان کیا پیاری پیاری ہے نسبت یہ آنِ خدا وہ خدائے محمد ﷺ |
محمد کا دم خاص بہرِ خدا ہے سوائے محمد برائے محمدﷺ |
خدا اُن کو کس پیار سے دیکھتا ہے جو آنکھیں ہیں محوِ لقائے محمد ﷺ |
جلو میں اجابت خواصی میں رحمت بڑھی کس تزک سے دعائے محمدﷺ |
اجابت نے جھک کر گلے سے لگایا بڑھی ناز سے جب دعائے محمد ﷺ |
اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا دلہن بن کے نکلی دعائے محمدﷺ |
رضا پل سے اب وجد کرتے گزریے کہ ہے رب سلم صدائے محمد ﷺ |