Back to: س سے شروع ہونے والی نعتیں
سب نظارے حضور آپﷺ کے ہیں چاند تارے حضور آپﷺ کے ہیں |
اب غلاموں کو خوف کیوں ہو گا جب سہارے حضورﷺ آپ کے ہیں |
ہم کو کشتی کا خوف کیوں ہو گا سب کنارے حضورﷺ آپ کے ہیں |
کیوں نہ ہوتا یہ چاند دو ٹکڑے جب اشارے ححضورﷺآپ کے ہیں |
قمر گھر جس نے سارا وار دیا وہ دلارے حضورﷺ آپ کے ہیں |