شمسی اور قمری حروف

شمسی اور قمری حروف

عربی قاعدے پر عربی حروف کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ اول شمسی حروف ، دوئم حروف قمری

1۔ حروف شمسی:

عربی کےوہ حروف جن سے شروع ہونے والے الفاظ کے شروع میں "ال” لگایا جائے تو "ل” کی آواز نہیں نکالی جاتی۔ جیسے” ال +شمس“ کو "اش شمس ” پڑھا جائے گا، حروف شمسی یہ ہیں؛ ت، ث، د، ذ، ر، ز، س، ش، ص، ض، ط ،ظ، ل، اور ن۔

2۔ حروف قمری:

عربی کےوہ حروف جن سے شروع ہونے والے الفاظ کے شروع میں "ال” لگایا جائے تو "ل” کی آواز بولی جاتی ہے۔جیسے ”ال+ قمر “کو القمر پڑھا جائے گا، حروف قمری یہ ہیں؛ ب، ج، ح، خ، ع، غ، ف، ق، ک، م، و ، ہ اور ی۔
نقاط: کچھ حروف پر ایک بندی لگائی جاتی ہے، اسے نقطہ بولتے ہیں۔مثلاً ب، ت، ج، چ، ظ ، ش، ن وغیرہ

حروف منقوط:

وہ حروف جن پر نقطہ ہو ، حروف منقوط کہلاتے ہیں۔ ب، ت، پ ،ث، ج ، چ، خ، ذ، ز،ژ، ش ض، ظ ، غ ، ف ، ق، ن۔

حروف غیر منقوط:

وہ حروف جن پر نقطہ نہ ہو، حروف غیر منقوط کہلاتے ہیں۔ ا،ح، د ، ر ، س، ص، ط، ع، ک، گ، ل، م، و،ہ، ی۔(ی پہلی اور درمیانی صورت میں منقوط ہو جاتی ہے)

مدۤ:

یہ علامت جس حرف(الف) پر آتی ہےاسے لمبا کر کے پڑھا جاتا ہے۔ آم، آب، آج۔ وغیرہ