Sign Up

Sign In

Forgot Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

You must login to ask question.

ہماری ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔

Ask A Question

صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی میرا سن کے دل شاد ہوتا رہے گا

صدائیں درودوں کی آتی رہیں گی میرا سن کے دل شاد ہوتا رہے گا
خدا رکھے آباد اہل نظر کو محمد ﷺ کا میلاد ہوتا رہے گا
محمدﷺ دیا حق نے اسم گرامی ہمیں جان سے پیارا ہے یہ نام نامی
وسیلہء رومی وظیفہء جامی یہی نام ہے یاد ہوتا رہے گا
سکون دل و جاں خیال نبیﷺہے نگاہوں کا مرکز جمال نبیﷺ ہے
جسے آرزوئے وصال نبیﷺ ہے رنج و غم سے آزاد ہوتا رہے گا
گدا ہے جو شاہ امم ﷺکی گلی کا اسے کوئی طعنہ نہ دے مفلسی کا
وہ اجڑا نہیں ہے کرم ہے سخیﷺ کا حقیقت میں آباد ہوتا رہے گا
نوائے ظہوری ثنائے نبی ﷺہے میرا دین و ایماں رضائے نبی ﷺ
جو محروم لطف وعطائے نبیﷺ ہے وہ ناکام ناشاد ہوتا رہے گا