Back to: ط سے شروع ہونے والی نعتیں
طیبہ نگری کی گلیوں میں دل کی حالت مت پوچھو خاکِ طیبہ کے ذروں کی شان و شوکت مت پوچھو |
کملی والے کی امت کا شرف جو ہم کو بخشا ہے کتنی ہوئی ہے ہم پہ یارو رب کی رحمت مت پوچھو |
کملی والے کی بستی میں آنکھوں نے جو دیکھا ہے کتنی ملی ہے اس سے لوگو دل کو راحت مت پوچھو |
رحمتِ عالم نورِ مجسم کی اس دنیا میں آمد کتنی ارفع اور اعلیٰ ہے رب کی نعمت مت پوچھو |
میرے نبی کا ایک اشارہ چاند کے ٹکڑے کرتا ہے کملی والے کو حاصل ہے کتنی قدرت مت پوچھو |
انکی اداؤں ہی کو رب نے اپنی عبادت گردانا کملی والے سے ہے کیسی رب کی چاھت مت پوچھو |