Back to: ط سے شروع ہونے والی نعتیں
طیبہ کی ہے یاد آئی اب اشک بہانے دو محبوؐب نے آنا ہے راہوں کو سجانے دو |
مشکل ہے اگر میرا طیبہ میں ابھی جانا یادوں کو شاؐہا اپنی خابوں میں تو آنے دو |
میں تیری زیارت کے قابل تو نہیں مانا یادوں کو شاؐہا اپنی خابوں میں تو آنے دو |
لگتا نہیں دل میرا اب ان ویرانوں میں چھوٹا سا گھر مجھ کو طیبہ میں بنانے دو |
روکو نہ مجھے اب تو درِ یاؐر کے دربانو محبوؐب کی جالی کو سینے سے لگانے دو |
اشکوں کی لڑی کوئی اب ٹوٹنے مت دینا آقاؐ کے لیئے مجھ کو اک ہار بنانے دو |
سرؐکار کے قابل یہ الفاظ کہاں صائم اشکوں کی زباں سے اب اک نعت سنانے دو |