Back to: ع سے شروع ہونے والی نعتیں
عرش پر بھی ہے ذکرِ شانِ محؐمد خدا بھی ہے خود نعت خوانِ محؐمد |
شرف یہ صرف انس و جاں کو نہیں ملائک بھی ہیں خادمانِ محؐمد |
کوئی اس تعلق کو کیا نام دیوے کلامِ خدا ہے زبانِ محؐمد |
سمٹ جائیگا پُل بھی حیرت کے مارے گزر جائے گا کاروانِ محؐمد |
ٹھٹھرتی ہے دوزخ بھی جنکے ذکر سے ہیں کتنے بلند عاشقانِ محؐمد |
تو محبؔوب گر رب کا دیدار چاہے نگاہوں سے چوم آستانِ محؐمد |