Back to: ع سے شروع ہونے والی نعتیں
عکسِ روئے مصطفےﷺ سے ایسی زیبائی ملی کِھل اُٹھا رنگِ چمن ، پُھولوں کو رعنائی ملی |
جس طرف اُٹھیں نگاہیں محفلِ کونین میں رحمۃ للعٰلمین کی جلوہ فرمائی ملی |
ارضِ طیبہ میں میسر آگئی دو گز زمیں یوں ہمارے منتشر اجزا کو یکجائی ملی |
اُن کے قدموں میں ہیں تاج و تخت ہفت اقلیم کے آپﷺ کے ادنٰی غلاموں کو وہ دارائی ملی |
بحرِ عشقِ مصطفے ﷺ کا ماجرا کیا ہو بیاں لطف آیا ڈوبنے کا جتنی گہرائی ملی |
چادرِ زہرا کا سایہ ہے مرے سر پر نصیر فیضِ نسبت دیکھیے ، نسبت بھی زہرائی ملی |