Back to: ف سے شروع ہونے والی نعتیں
فضلِ رَبّْ العْلیٰ اور کیا چاہیے مل گئے مصطفی ﷺ اور کیا چاہیے |
دامنِ مصطفی ﷺ جن کے ہاتھوں میں ہے ان کو روزِ جزا اور کیاچاہیے |
نعمتیں دونوں عالم کی دے کر ہمیں پوچھتے ہیں بتا اور کیا چاہیے |
اے رسولِ خدا ﷺتیرے بیمار کو باغ طیبہ کی آب و ہوا چاہیے |
لے چلو اب مدینے کو چارہ گرو مجھ کو طیبہ کی آب و ہوا چاہیے |
حاضری ہو گئی ان کے دربار میں مل گیا مدعا اور کیا چاہیے |
گنبد سبز خوابوں میں آنے لگا حاضری کا صلہ اور کیا چاہیے |
ہے سکندؔ ر ثنا خوانِ شاہ امم عزت و مرتبہ اور کیا چاہیے |