Back to: ق سے شروع ہونے والی نعتیں
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے خاک تھوڑی سی مدینے کی بھی ڈالی جائے |
آب زم زم ہو میسر تو غسل دے دینا چادر کفن بھی طیبہ سے منگائی جائے |
اتنی گہری ہو لحد کہ میں کھڑا ہو جاؤں دید جس دم مجھے آقاﷺ کی کرائی جائے |
چشمِ بد قابل دیدار بنانے کے لئے خاکِ پاک تھوڑی سی آنکھوں میں لگائ جاۓ |
جب جنازہ کو میرے لے کے چلے میرے رقیب نعت سرکار مجھے وہاں بھی سنائی جائے |
ہم کو کاٹا بھی چھبے درد انھیں ہوتا ہے اۓ ملک روح میری دھیرے سے نکالی جائے |
کیا ہی اچھا ہو کہ سلماں کا بھرم رہ جائے چادر کفن نا چہرے سے ہٹائی جائے |
نقشہ نعلینِ نبیﷺ سر پہ میرے رکھ دینا یہی صورت ہے کہ صورت یہ دکھائی جائے |