Back to: ق سے شروع ہونے والی نعتیں
قسمت میں مری چین سے جینا لکھ دے ڈوبے نہ کبھی میرا سفینہ لکھ دے جنت بھی گوارا ہے مگر میرے لئے اے کاتبِ تقدیر مدینہ لکھ دے تاجدارِ حرم ہو نگاہِ کرم تاجدارِ حرم ہو نگاہِ کرم |
ہم غریبوں کے دن بھی سنور جائیں گے حامیِ بے کساں کیا کہے گا جہاں آپ کے در سے خالی اگر جائیں گے تاجدارِ حرم ہو نگاہ کرم تاجدارِ حرم ہو نگاہ کرم |
کوئی اپنا نہیں غم کے مارے ہیں ہم آپ کے در پہ فریاد لائے ہیں ہم ہو نگاہِ کرم ورنہ چوکھٹ پہ ہم آپ کا نام لے لے کے مر جائیں گے تاجدارِ حرم ہو نگاہ کرم تاجدارِ حرم ہو نگاہ کرم |
کیا تم سے کہوں اے عرب کے کنور تم جانتے ہو من کی بتیاں در فرقتِ تو اے امّی لقب کاٹے نہ کٹے ہیں اب رتیاں توری پریت میں سدھ بدھ سب بسری کب تک یہ رہیگی بے خبری گاہے بفگن دزدیدہ نظر |
کبھی ہمیں دزدیدہ نظر سے دیکھو کبھی سن بھی تو لو ہمری بتیاں آپ کے در سے کوئی نہ خالی گیا اپنے دامن کو بھر کے سوالی گیا ہو حبیبِ حزیں… |
ہو حبیبِ حزیں پر بھی آقا نظر ورنہ اوراقِ ہستی بکھر جائیں گے تاجدارِ حرم ہو نگاہ کرم تاجدارِ حرم ہو نگاہِ کرم |