Back to: ل سے شروع ہونے والی نعتیں
لو آگئے میداں میں وفادارِ صحابہ عزت کا ہے حقدار وفادارِ صحابہ |
ذلت کا سزاوار ہے غدارِ صحابہ نبیؐ چاند ہیں اور ستارے صحابہ |
صدیق کی توہین بھلا کیسے سنیں ہم صدیق تو ہے بے شک سردارِ صحابہ |
باطل کے سرکوتن سےجداکرکے رکھ دیا مشہور ہے جہان میں تلوارِ صحابہ |
اندھےدلوں کوجس نےدی ایمان کی چمک بے مثل و لاجواب تھی گفتارِ صحابہ |
سیرت ہے اِنکی سیرت سرکارِ دو عالم ﷺ اللہ کو پسند ہے کردارِ صحابہ |
کرتے ہیں ناز اس پہ خدا کے ملاٸکہ حاصل ہےجس بشرکو بھی دیدارِ صحابہ |
اُن كے لیے تو اُلفتِ اِبلیس بہت ہے ہم تو بنے ہوٸے ہیں طلبگارِ صحابہ |
اصحابی کاالنجوم کا مژدہ انہیں ملا کیسے بتاٶں آپ کو معیارِ صحابہ |
اللہ کو ہے پیار صحابہ کے عمل سے دیکھو تو ذرا منکرو! وقارِ صحابہ |
ملعون ہے،مردود ہے، ابلیس ہے وہ تو رب کی قسم ہے جو بھی گنہ گارِ صحابہ |
میرے معاویہ پہ نہ سب و شتم کرو بے شک معاویہ ہیں وفادارِ صحابہ |
عاصم پڑھے گا جھوم کے نغمے سلام کے جبکہ لگے گا حشر میں دربارِ صحابہ |