Back to: م سے شروع ہونے والی نعتیں
مجھے در پے پھر بلانامدنی مدینے والے مئے عشق بھی پلانا مدنی مدینے والے |
میری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے بنے دل تیرٹھکانا مدنی مدینے والے |
میرے سب عزیز چھوٹے سبھی یار بھی تو روٹھے کہیں تم نہ روٹھ جانا مدنی مدینے والے |
تیری جب کہ دید ہو گی جبھی میری عیدہو گی میرے خواب میں تم آنا مدنی مدینے والے |
میں اگرچہ ہوں کمینہ تیرا ہوں شہ مدینہ مجھے سینے سے لگانا مدنی مدینے والے |
یہ مریض مر رہا ہے تیرے ہاتھ میں شفا ہے اے طبیب جلد آنا مدنی مدینے والے |
کہوں کس سے آہ جا کر سنے کون میرے دلبر میرے درد کا فسانہ مدنی مدینے والے |
میں غریب بے سہارا کہا ں اور ہے گزارہ مجھے آپ ہی نبھانا مدنی مدینے والے |
یہ کرم بڑا کرم ہے تیرے ہاتھ میں بھرم ہے سر حشر بخشوانا مدنی مدینے والے |
مجھے آفتوں نے گھیرا ہے مصیبتوں کا ڈیرا یا نبی مدد کو آنا مدنی مدینے والے |
تیری سادگی پہ لاکھوں تیری عاجزی پہ لاکھوں ہو سلام عاجزانہ مدنی مدینے والے |
تیرے نام پر ہو قرباں میری جان جانِ جاناں ہو نصیب سر کٹانا مدنی مدینے والے |
میری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں انہیں نیک تم بنانا مدنی مدینے والے |
تیرے غم میں کاش عطارؔ رہے ہر گھڑی گرفتار غم مال سے بچانا مدنی مدینے والے |