Back to: م سے شروع ہونے والی نعتیں
محؐمد محؐمد پکارے چلا جا سبھی کام بگڑے سنوارے چلا جا |
مجھے بھا گئے ہیں مدینے کے جلوے ارے جنتوں کے نظارے چلا جا |
لیا نام ان کا جو موجِ بلا میں بھنور نے کہا جا کنارے چلا جا |
مدینے میں بے خود ہوا جا رہا ہوں اے صبرو ضبط کے سہارے چلا جا |
پہنچ ہی گیا ہوں میں آقا کے در پر میری زندگی کے خسارے چلا جا |
جرم چاہے جتنے ہوں بخشش کی خاطر حبیبِ خدا کے دوارے چلا جا |
محبؔوب باقی ہے جو زندگانی درِ مصطفےٰ پہ گزارے چلا جا |