Back to: م سے شروع ہونے والی نعتیں
مدینے کی جانب یہ عاصی چلا ہے کرم کملی والے کا کتنا بڑا ہے |
میں کھو جاؤں طیبہ کی گلیوں میں جا کے یہی آرزو ہے یہی اِک دعا ہے |
مجھے اپنی رحمت کے سائے میں لے لو میرا ہر عمل آقا پُر از خطا ہے |
زمانے میں چرچے ہیں تیری سخا کے تو مجھ جیسے لاکھوں کا اِک آسرا ہے |
اشاروں پہ تیرے چلیں چاند سورج خدا سے جدا ہو یہ کامِ خدا ہے |
تعین کریں اختیارِ نبی کا حماقت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے |