مفعول کے لحاظ سے مصدر متعدی کی اقسام

مفعول کے لحاظ سے متعدی مصادر کی درج ذیل اقسام ہیں۔

متعدی بہ یک مفعول:

ایسا مصدر متعدی جو صرف ایک مفعول کو چاہے۔ مثلاً اکبر نے چائے پی۔ اس نے سیب کاٹا۔

متعدی بہ دو مفعول:

ایسا مصدر متعدی جو جملے کی تکمیل کے لیے دو مفعول چاہے۔ مثلاً زید نے سجاد کو پھول دیا۔ اس نے علی کے لیے سیب کاٹا۔ یہاں دو مفعول ”سجاد ۔پھو ل“ اور ”علی۔سیب“ ہیں۔

متعدی بہ سہ مفعول:

ایسا مصدر جو فعل کی تکمیل کے لیے تین مفعول چاہے۔ مثلاًاکبر نے علی کو سلیم سے دوات لے کر دی۔ یہاں تین مفعول ”علی“،”سلیم“اور”دوات“ ہیں۔