Back to: م سے شروع ہونے والی نعتیں
میرے نبی ﷺپیارے نبی ؑ ﷺہے مرتبہ بالا تیرا جس جاء کوئی پہنچانہیں پہنچا وہاں تلوا تیرا |
خیرات دیتاہے خدا ہر وقت تیرے نام کی جس کو ملا جو کچھ ملاجتناملاصدقہ تیرا |
یامصطفیﷺ یا مجتبیٰﷺ بھر دیجیئے کاسہ میرا کر دو کرم رکھ لو بھرم سائل ہوں میں داتاتیرا |
رحمت تھی پورے جوش پر میں بھی نہ تھا کچھ بے خبر تجھ سے تجھی کو مانگ کر اچھا رہا منگتا تیرا |
صدیقؓ کا فاروقؓ کا صدقہ ملے عثمانؓ کا مولا علیؓ کا واسطہ میں دیکھ لوں روضہ تیرا |
اے باعثِ ارض و سماچشمِ کرم بر حالِ ما دیکھے نیازیؔ پھر شاہا وہ گنبد خضراء تیرا |