Back to: م سے شروع ہونے والی نعتیں
میں گدائے دیارِ نبیﷺ ہوں پوچھیئے میرے دامن میں کیا ہے مجھ کو نسبت ہے آلِ نبیﷺ سے ہاتھ میں دامنِ مصطفیﷺ ہے |
میری پلکوں پے روشن ستارے دے رہے ہیں گواہی یہ سارے جھانک کر میرے دل میں تو دیکھو مصطفیﷺ مصطفیﷺ کی صدا ہے |
میرے مولا تو مالک ہے میرا سچا خالق ہے رازق ہے میرا اس لیئے میں تجھے مانتا ہوں تو میرے مصطفی ﷺکا خدا ہے |
جب بھی بچھڑا کرے مصطفی ﷺسے ہو بیاں کیسے لفظوں کا منظر آگیا ہوں مدینے سے لیکن دل وہیں کا وہیں رہ گیا ہے |
قدسیوں سے فلک نے جو پوچھا کیوں زمیں آج دلہن بنی ہے قدسیوں نے کہا کے زمیں پر آج پھر محفلِ مصطفی ﷺہے |