Back to: ن سے شروع ہونے والی نعتیں
نبیؐ ﷺ کا لب پر جو ذکر ہے بےمثال آیا کمال آیا جو ہجرِ طیبہ میں یاد بن کر خیال آیا کمال آیا |
تریؐ دعاوٴں ہی کی بدولت عذابِ رب سے بچے ہوئے ہیں جو حق میں اُمّت کے تیرےؓﷺ لب پر سوال آیا کمال آیا |
غرور حوروں کا توڑ ڈالا لگا کے ماتھے پہ تِل خدا نے جو کالے رنگ کا غلام تیراؐ بلال رض آیا کمال آیا |
نبیؐﷺ کی آمد سے نور پھیلا فضائے شب پر نکھار آیا چمن میں کلیوں کے رُخ پہ حُسن وجمال آیا کمال آیا |
عمرؓ کی جرات پہ جاوں قرباں کہ جس سے شیطان بھی ہے لرزاں عمرؓ کے آنے سے کفر پر جو زوال آیا کمال آیا |
نبیؑ ﷺتو سبھی ہیں اعلیٰ ہیں رتبے سب کے عظیم و بالا مگر جو آخر میں آمنہؓ کا وہ لالؐ ﷺ آیا کمال آیا |