Back to: ن سے شروع ہونے والی نعتیں
نعت سرکاؐر کی پڑھتاہوں میں بس اسی بات سے گھرمیں میرے رحمت ہو گی |
اک تیرا نام وسیلہ ہے میرا رنج و غم میں بھی اسی نام سے راحت ہو گی |
یہ سناہے کہ بہت قبر اندھیری ہوگی قبر کا خوف نہ رکھنا لوگووہاں سرکاؐر کے چہرے کی زیارت ہوگی |
کبھی یٰسیں کبھی طٰہٰ کبھی وَالَّیل آیا جس کی قسمیں میرا رب کھاتا ہے کتنی دلکش میرے محبوؐب کی صورت ہوگی |
ان کو مختار بنایا میرے اللہ نے خلد میں بس وہی جا سکتا ہے جس کو حسنینؓ کے باباؐ کی اجازت ہو گی |
حشر کا دن بھی عجب دیکھنے والا ہو گا زلف لہراتے وہ جب آئیں گے پھر قیامت پے بھی خود ایک قیامت ہوگی |
میرا دامن تو گناہوں سے بھرا ہے الطافؔ اک سہارا ہے کہ میں تیراہوں اسی نسبت سے سر حشر شفاعت ہوگی |