Back to: ن سے شروع ہونے والی نعتیں
نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا ساتھ ہی منشیِ رحمت کا قلم دان گیا |
لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا میرے مولیٰ مرے آقا ترے قربان گیا |
آہ وہ آنکھ کہ ناکام تمنا ہی رہی ہائے وہ دل جو ترے در سے پُر ارمان گیا |
دل ہے وہ دل جو تری یاد سے معمور رہا للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا |
اور تم پر مرے آقا کی عنایت نہ سہی پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا |
آج لے اُن کی پناہ ، آج مدد مانگ ان سے پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا |
اف رے منکر یہ بڑھا جوش تعصب آخر بھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا |
جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینہ پہنچے تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا |