Back to: و سے شروع ہونے والی نعتیں
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا مرادیں غریبوں کی بر لانے والا |
مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا |
فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ |
خطا کا ر سے درگزر کرنے والا بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا |
مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا قبائل کو شیر و شکر کرنے والا |
اتر کر حِرا سے سوئے قوم آیا اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا |
مس خام کو جس نے کندن بنایا کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا |
عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایا پلٹ دی بس اک آن میں اس کی کایا |
رہا ڈر نہ بیڑے کو موجِ بلا کا اِدھر سے اُدھر پھر گیا رخ ہوا کا |