پہنچوں در سرکار پہ چاہا تو یہی ہے آگے میری تقدیر تمنا تو یہی ہے |
اک خاص مہک آنے لگی موج_ہوا میں آثار بتاتے ہیں مدینا تو یہی ہے |
ہے گنبد_خضرا کے سوا اور بھی جلوے آنکھون کیلۓ خاص نظارہ تو یہی ہے |
یہ ان کی رضا ہے مجھے بھیجیں مجھے روکیں واپس میں نہیں آؤں گا سوچا تو یہی ہے |
یاد ان کی رہے دل میں جمال ان کا نظر میں نام ان کا زبان پر رہے اچھا تو یہی یے |
ھر سانس سے آتی ہو صدا صل_علی کی ہم لاکھ جیئیں اصل میں جینا تو یہی ہے |
اظھار غم_حجر کی کیا شکل نکالوں رونے کی بھی طاقت نہیں رونا تو یہی ہے |
طیبہ میں وہ سب کچھ میرے دامن میں ہے عاصی دنیا کا کروں میں کیا میری دنیا تو یہی ہے |