Back to: پ سے شروع ہونے والی نعتیں
پیارے نبی کے عشق میں شعلہ بن کر جل جاؤں میں کچھ ایسا ۔۔۔کر جاؤں میں |
سینے میں میرے ان کی محبت کی آگ جلتی رہے ساری عمر اسی آگ میں شمع بن کر پگھل جاؤں میں کچھ ایسا۔۔۔ کر جاؤں میں |
وہ میری خاطر تڑپے ہیں کتنے جھیلے ہیں کتنے ستم ہر پل جیوں میں ان کے لئے انکی ہی چاہت میں غل جاؤں میں کچھ ایسا۔۔۔ کر جاؤں میں |
ہو میرے لب پہ نغمہ انہی کا ایسے کٹے زندگی نقشِ قدم پہ ان کے چلوں ان کے ہی سانچے میں ڈھل جاؤں میں کچھ ایسا۔۔۔ کر جاؤں میں |
روضے کی جالی پہ سر کو جھکا کر سناؤں انہیں حالِ دل اور پھر سناتے سناتے وہیں دارِ فنا سے نکل جاؤں میں کچھ ایسا۔۔۔۔ کر جاؤں میں |
پیارے نبی کے عشق میں شعلہ بن کر جل جاؤں میں کچھ ایسا۔۔۔ کر جاؤں میں |