Back to: ک سے شروع ہونے والی نعتیں
کبھی ان کی خدمت میں جا کے تودیکھو در مصطفی ﷺکھٹکھٹاکے تو دیکھو |
جوابِ صدا تم کو فوراًملے گا انہیں صدقِ دل سے بلاکے تودیکھو |
وہ چاہیں تولمحوں میں بگڑی بنادیں ادب سے انہیں کچھ بتاکے تودیکھو |
دعاخالی لوٹے یہ ممکن نہیں ہے دعاکے لیئے ہاتھ اٹھاکے تودیکھو |
وہ ہیں غم نصیبوں کا واحد سہارا انہیں اپنادکھڑا سناکے تودیکھو |
وہ آنسو کسی کے نہیں دیکھ سکتے ندامت سے آنسو بہاکے تو دیکھو |
چھپالیں گے تم کو وہ کملی میں اپنی انہیں فرد عصیاں دکھاکے تو دیکھو |
تڑپ کر لپٹ جاؤقدموں سے ان کے میرامشورہ آزماکے تو دیکھو |
اندھیرابہت دور بھاگے گا تم سے چراغِ عقیدت جلاکے تودیکھو |
نہ معلوم اقبال ؔ کیاتم کو مل جائے انہیں نعت اپنی سناکے تودیکھو |